انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو شامل کرلیا گیا۔
39 سالہ ثناء میر آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کرکٹ کی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر ہیں۔
ثناء میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی آٹھویں کرکٹر ہیں۔
آئی سی سی ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد شامل ہیں۔