35 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان نے 1 سال میں معاشی محاذ پر بہت کامیابیاں حاصل کیں،...

پاکستان نے 1 سال میں معاشی محاذ پر بہت کامیابیاں حاصل کیں، عاطف اکرام شیخ


صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال میں معاشی محاذ پر بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

اکنامک سروے پر ردعمل میں عاطف اکرام نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کی اکنامک سروے میں اس طرح سے عکاسی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی، جسے استحکام کی جانب لے جانے کی ضرورت ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کا سفر جاری رکھنے کےلیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال پہلی بار معیشت کا حجم 400 ارب ڈالرسے زائد رہا جو بڑی کامیابی ہے، رواں مالی سال میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں بڑی کمی تشویشناک ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی کہا کہ زرعی شعبے کی کارکردگی مایوس کن ہے، زرعی شعبے کی گروتھ صفر اعشاریہ 56 فیصد رہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات