37 C
Lahore
Tuesday, June 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان اپنا دوسرا میچ کل میانمار کے خلاف کھیلے گا

پاکستان اپنا دوسرا میچ کل میانمار کے خلاف کھیلے گا


اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل میانمار کے خلاف کھیلے گا۔ میچ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم میانمار پہنچ چکی ہے۔ یہ 1974 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہوگا۔

پاکستان اور میانمار کے درمیان رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ 

فیفا کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت پاکستانی ٹیم 198 جب کہ میانمار کی ٹیم 162 ویں پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 1974 کے ایشین گیمز میں کھیلا گیا تھا جب میانمار کا نام برما ہوتا تھا، اس میچ میں برما نے پانچ۔ایک سے فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ برما یا میانمار کے خلاف فٹبال میچ میں 1962 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

 پاکستان اور میانمار کے درمیان مجموعی طور پر 8 میچز میں سے دونوں ٹیموں نے تین۔تین میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچز ڈرا ہوئے۔

 کوالیفائر کے پہلے میچ میں میانمار نے افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کو آخری سات میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ میانمار کی ٹیم نے آخری سات میں سے دو میچز جیتے اور ایک میچ ڈرا کیا۔ 

پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن میانمار کے خلاف اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات