45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے...

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ


— فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔

 دستاویز کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے اور ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات