45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومتعلیم اور صحتایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟

ایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟


—فائل فوٹو 

عیدِ قرباں گوشت کے شوقین افراد کے لیے دہری عید ثابت ہوتی ہے مگر بڑی عید پر صحت سے متعلق بڑی پریشانیوں سے بچنے کے لیے چند مفید اور اہم مشوروں پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدِ قرباں پر گوشت کے استعمال میں اعتدال سے کام لینا چاہیے، گوشت کا زیادہ استعمال اسہال، بدہضمی، ڈائریا، ہیضہ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 60 سے 100 گرام گوشت استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ 100 گرام گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ گوشت کی قسم، جانور کے جسم کی ساخت کے لحاظ سے مفید اجزاء کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے لیکن افادیت یکساں ہی ہے۔

ہر قسم کے گوشت میں پروٹین، چربی یا چکنائی، وٹامن بی 12، زنک، وٹامن بی 6، آئرن اور سیلینئیم (selenium) پایا جاتا ہے اور یہ سب ہی اجزاء کا ضرورت سے زیادہ استعمال مضرِ صحت ہو سکتا ہے اس لیے گوشت کو ہفتے میں 2 بار استعمال کیا جانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق ایک صحت مند فرد 1 ہفتے میں آدھا کلو گوشت استعمال کر سکتا ہے۔

گوشت پکانے سے متعلق طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ گوشت کی اچھے طریقے سے صفائی کی جائے اور پھر اسے خوب پکا کر کھایا جائے۔

ماہرینِ امراضِ قلب کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ کلیجی، تلی، مغز اور گردے کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ ان میں بہت زیادہ کولیسٹرول ہوتا ہے جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

عیدِ قرباں کے دوران گوشت پکاتے وقت نہایت کم تیل کا استعمال کیا جائے، ادرک، لہسن، پودینہ، ہلدی اور گرم مصالحے ضرور شامل کریں، اگر دو وقت گوشت کھایا ہے تو کوشش کی جائے کہ تیسرے وقت سبزی یا دال کا استعمال کر لیں۔

طبی ماہرین کا ہر سال کی طرح اس سال بھی تجویز کرنا ہے کہ گوشت کھانے کے بعد آدھا یا پونا گھنٹہ آرام کریں اور پھر چہل قدمی کریں، گوشت کے ساتھ ساتھ سادہ پانی، لیموں پانی، سلاد، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی بڑھا دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات