34 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومقومی خبریںہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے،...

ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔

کمالیہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کچھ وقت درکار ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 10جون کو بجٹ پیش ہوگا، کل اقتصادی سروے آ رہا ہے، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے، اس کو آگے لے کر جائیں گے، ہم اس بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے ملک آگے بڑھے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے  مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات