34 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی

سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی


زمبابوے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کروادی۔

سکندر رضا نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے ۔

سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو لکھے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔

ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن وہ اس کے باوجود گالیاں دیتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوئی جب مفووا نے کہا وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس زمبابوے کا پاسپورٹ ہے، یہ ان کی سرزمین ہے، پاکستان نہیں۔

سکندر رضا زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بلکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات