رواں مالی سال معاشی نمو کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، زرعی اور پیداواری شعبوں کی گروتھ بھی اہداف سے کم رہی۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 2 اعشاریہ68 فیصد رہی، زرعی شعبے کی گروتھ 2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 0 اعشاریہ56 فیصد رہی۔
پیداواری شعبے کی گروتھ 1 اعشاریہ 34فیصد رہی جبکہ ہدف 4 اعشاریہ 4 فیصد تھا، صنعتی شعبے کی گروتھ 4 اعشاریہ 4 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔
رواں مالی سال کے اقتصادی جائزے کو حتمی شکل دے دی گئی، کل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اکنامک سروے پیش کریں گے۔