42 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کا عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کا اعلان

یورپی یونین کا عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کا اعلان


دی ہیگ (نیوزڈیسک) یورپی یونین نے عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔یورپی ملک سلووینیا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ برسلز پر دباؤ ڈالے گا تاکہ یورپ میں ان امریکی پابندیوں پر عمل درآمد نہ ہونے دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے عالمی فوجداری عدالت کے ججز کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت کی بھرپورحمایت کااعلان کیا ہے ۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے اور متاثرین کو آواز دیتی ہے۔ اسے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ یورپی یونین کے 27رکن ممالک کی نمائندہ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹانے آئی سی سی کوبین الاقوامی انصاف کا سنگ بنیادقرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی خودمختاری اور دیانت داری کا تحفظ ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات