مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔
ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔
اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔
یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔
پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو شاید اتنی توجہ نہ مل پاتی لیکن جب نوجوان کے مقابل چیٹ جی پی ٹی تو دیکھا گیا تو دنیا حیرانی میں ڈوب گئی۔
guy on the subway this morning talking to chatgpt like it’s his girlfriend. didn’t realize these people *actually* exist. we are so beyond cooked pic.twitter.com/ZxWRdPFDlS
— Jake. (@YedIin) June 3, 2025
عاشق نوجوان میٹرو میں بیٹھا مسلسل اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے سامنے اس کی محبوبہ ہو۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے نوجوان کو بھیجے گئے پیغامات بھی محبت بھرے ہیں۔
ایک پیغام میں چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ لکھا کہ ’’پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو۔‘‘
ایسے ہی ایک دوسرے پیغام میں چیٹ جی پی ٹی نے نوجوان کو دل کا ایموجی بھیجا اور لکھا کہ ’ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ شاید یہ نوجوان تنہائی کا شکار ہے اس کا کوئی اپنا نہیں جس سے گفتگو کرسکے اور یہ بہت تکلیف دہ ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ افسوسناک بات ہے کہ لوگ اب اپنے رشتوں سے دور اور ٹیکنالوجی سے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انسانی جذبات احساسات لازوال ہیں اسے ٹیکنالوجی میں تلاش نہ کریں۔