35 C
Lahore
Sunday, June 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے...

پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم


عید الاضحیٰ پر وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک روابط، امتِ مسلمہ کے اتحاد، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں نہ صرف تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا بلکہ علاقائی و عالمی امور، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور مسئلہ فلسطین پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں بے گناہ شہریوں کی سلامتی اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ملائیشیا کی متوازن پالیسی کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے بھی عید کے موقع پر نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔

اپنی گفتگو میں وزیراعظم نے ان عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران امن، تحمل اور مذاکرات کی حمایت کی۔

وزیراعظم نے ہر رابطے میں اس مؤقف کو دہرایا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے امریکا اور دوست ممالک کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کو امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا تمام رہنماؤں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قطر، ملائیشیا، کویت اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک کے دوروں کی خواہش ظاہر کی، جن کے شیڈول سفارتی ذرائع سے طے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے خاص طور پر باہمی تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلے اور افرادی قوت سے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا، جس پر عالمی رہنماؤں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات