38 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومغزہ لہو لہونیشنز لیگ فائنل میں کل پرتگال اور اسپین آمنے سامنے ہونگے

نیشنز لیگ فائنل میں کل پرتگال اور اسپین آمنے سامنے ہونگے


یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔

اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔

یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار مقابلہ سمجھا جارہا ہے جو دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز ہے۔

واضح رہے کہ یہ میچ 2026 فیفا ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کا اہم موقع ہے۔ اس میچ سے دونوں ٹیموں کی طاقت، حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات