41 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعید پر نادر افراد کو یاد رکھا جائے، کھلاڑیوں کا قوم کو...

عید پر نادر افراد کو یاد رکھا جائے، کھلاڑیوں کا قوم کو پیغام


کراچی( اسٹاف رپورٹر) مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں نے قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ خوشی کے اس موقع پر نادار لوگوں کو بھی یاد رکھا جائے، اسکوش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر بے سہارا لوگوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایونٹ کے گولڈ میڈل سے پوری قوم خوش ہے، میری اپیل ہے کہ اپنی قربانی کے گوشت میں غریبوں کو بھی یاد رکھا جائے۔سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی نے اس عید کا جشن پوری قوم کے لئے دوبالا کردیا ہے۔ ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنی دعاؤں میں بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائے۔ خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی ماہور شہزاد نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں سب کو یاد رکھا جائے، ٹیبل ٹینس اسٹار حور فواد نے کہا کہ جہاں تک ہوسکے دوسروں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔ انٹر نیشنل ویٹ لفٹرعلی حیدر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عید کے موقع پر اپنی فٹنس کا خیال رکھنا چاہئے، زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات