41 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی


—فائل فوٹو

ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن جانوروں کی قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق جمعہ کے روز عید کے پہلے دن ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ انقرہ میں ایک ہزار 49، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد جانور ذبح کرتے وقت زخمی ہوئے۔

وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری زخمی ہونے سے بچنے کے لیے ماہر قصائیوں سے مدد حاصل کریں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی ترکیہ میں عید کے موقع پر قربانی کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات