33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومغزہ لہو لہوگولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کیے گئےآپریشن بلیو سٹار  کو 41...

گولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کیے گئےآپریشن بلیو سٹار  کو 41 سال مکمل


بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہو گئے۔ بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے یہ زخم  آج بھی تازہ ہیں اور اسی طرح سکھ برادری حق و انصاف کی آج بھی منتظر ہے۔

بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے۔ آپریشن بلیو اسٹارکو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن سکھوں کےدل اب بھی اداس ہیں۔ بھارت کے اس  ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے، جسے سکھ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے۔

خالصہ کا وقار پامال ہوا، لیکن ایمان مضبوط تر ہوا،1984ء  کو یاد رکھنا سکھوں کا فرض ہے۔ آپریشن بلیو اسٹار تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔  1984 میں بھارتی سکھوں پر کیے گئے مظالم اور خون کے دھبے مٹائے نہیں جا سکتے۔

آپریشن بلیو اسٹار میں بھارتی فوج نے سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کو  اکال تخت میں قتل کیا۔ جنرل شبھگ سنگھ، سابق بھارتی فوجی افسرکو گولڈن ٹیمپل میں قتل کیا گیا۔  امریک سنگھ، آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کو بھی فوجی کارروائی میں مار دیا گیا ۔ اسی طرح مہنگا سنگھ ببر، ببر خالصہ کے بانی رکن کو بھی گولڈن ٹیمپل میں مار دیا گیا ۔

بھارتی فوج نے 13 سالہ بے گناہ سربجیت سنگھ دادھر کو بھی مار دیا جو کہ سب سے کم عمر تھا ۔ سکھ تنظیموں کے مطابق آپریشن بلیو اسٹارمیں 5000 سے زائد بے گناہ سکھ یاتریوں کو مار دیا گیا۔

ہر سال جون میں سکھ برادری آپریشن بلیو اسٹار میں مارے جانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات