34 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان کو سلمان اور شاہ رخ کی کونسی فلمیں پسند ہیں؟

عامر خان کو سلمان اور شاہ رخ کی کونسی فلمیں پسند ہیں؟


فائل فوٹو۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ان فلموں کے نام بتادیے جو انہیں پسند ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ کی حالیہ فلمیں پٹھان اور جوان نہیں دیکھ سکے۔

عشروں سے بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے آئیکونک خانز کی تکون شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے انڈسٹری کو کئی بڑی بلاک بسٹر فلمیں دینے کے ساتھ ہندی سنیما کا رخ متعین کیا۔ 

گو کہ باکس آفس پر تینوں ایکدوسرے کے حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، لیکن آف اسکرین یہ باہمی احترام اور دوستی کے رشتے سے جڑے ہیں۔ 

ایک حالیہ بالی ووڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025 کے موقع پر عامر خان نے اپنے ساتھی خانوں کی تعریف کرتے ہوئے سلمان اور شاہ رخ کی ان فلموں کا انکشاف کیا جو انہیں بے حد پسند آئیں۔ 

جب ان سے سلمان خان کی ایسی فلموں کا پوچھا گیا جو انھیں پسند آئیں تو انکا کہنا تھا کہ میری پسندیدہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’دبنگ‘ ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک شاہ رخ خان کی ایسی فلمیں جو میری بہت فیوریٹ تھیں ان میں ’دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ہے، تاہم انھوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ کی حالیہ فلمیں پٹھان اور جوان نہیں دیکھ سکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات