38 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریں9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی


—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں ہو گی،  بانی پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔

مقدمے میں کل 31 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ عدالت نے آج استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی مرکزی و مقامی قیادت نامزد ہے۔ شبلی فراز، شہریار آفریدی، کنول شوزب، راجہ بشارت، صداقت عباسی  اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوں گے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید اور دیگر شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل سماعت میں شامل ہونے کے لیے آرہی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات