35 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹک ٹاکر کا ہوشربا انکشاف

ٹک ٹاکر کا ہوشربا انکشاف


— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اریکا حق نے انکشاف کیا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں۔

اریکا حق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ٹک ٹاکرز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ آج کل بہت سی لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کر رہی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹِک ٹاک پر شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ ویڈیوز بناتے اور مشہور ہو جاتے لیکن اب جبکہ یہ رجحان ختم ہو گیا تو کچھ لڑکیوں نے لائم لائٹ میں رہنے کےلیے اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ حکمت عملی کامیاب ہوئی، نامناسب ویڈیوز لیک کرنے والی لڑکیوں کو دوبارہ شہرت مل جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب کیسز میں ایسا ہی ہوتا۔

اریکا حق نے مزید کہا کہ بہت کم تعداد میں لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، زیادہ تر کیسز میں لڑکیوں کو حقیقی طور پر تکلیف سے گزرنا پڑتا  ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے خبروں میں رہنے کےلیے کبھی ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی، میں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات