29 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیڈیا کو غزہ تک رسائی دی جائے، عالمی صحافتی تنظیموں کا مطالبہ

میڈیا کو غزہ تک رسائی دی جائے، عالمی صحافتی تنظیموں کا مطالبہ


تصویر سوشل میڈیا۔

بین الاقوامی میڈیا اور آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے رپورٹنگ کے لیے غزہ بھیجے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ 

رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر تنظیموں نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ 20 ماہ سے اسرائیل نے صحافیوں کو غزہ میں داخلے سے روکا ہوا ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ 

میڈیا کو غزہ تک آزاد اور غیر محدود رسائی دی جائے۔ کھلے خط میں ان صحافیوں کی حفاظت کا مطالبہ بھی کیا جو محاصرے کے درمیان سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اب تک تقریباً 200 صحافی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں جبکہ بہت سے زخمی ہیں۔ ایسے اقدامات پریس کی آزادی اور معلومات کے حق پر براہ راست حملہ ہیں۔ 

عالمی رہنما، حکومتیں اور تنظیمیں غزہ میں شہریوں کے ساتھ صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری ایکشن لیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات