28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںکراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟


— فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں  آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری بادلوں کے زیر اثر کراچی کے چند علاقوں میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، زائد نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، سمندری ہواؤں کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات