29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کا امریکا پر تجارتی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا...

چین کا امریکا پر تجارتی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام


بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے امریکا پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے تجارتی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی اقدامات قومی مفادات کے ٰخلاف ہیں جن کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ تجارت پر جلد براہ راست بات چیت کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے تجارتی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور واشنگٹن نے جنیوا معاہدے کو بُری طرح نقصان پہنچایا ہے۔امریکی اقدامات قومی مفادات کیخلاف ہیں جن کامؤثر جواب دیا جائے گا۔چینی وزارت خارجہ کاکہنا ہےکہ امریکا نے چپ ڈیزائن سافٹ ویئر کی فروخت روکی، ہواوے پر دباؤ ڈالا، چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنا بھی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں صدور کے جنوری میں فون کال پر کیے گئے فیصلے کو امریکا نے پامال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات