28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار کی بلند ترین سطح پر


—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ توقعات کے باعث کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر لی۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 684 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 135 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 279 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات