33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم میں پاکستان کے نعمان علی شامل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم میں پاکستان کے نعمان علی شامل


کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم میں آسٹریلیا کے 3، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کے 2، 2 جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے 1، 1 کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 25-2023 کے سائیکل کی بہترین ٹیم میں پاکستان کے نعمان علی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیم کے کپتان ہیں، عثمان خواجہ اور الیکس کیری، بھارت کے جسپریت بمرا، جیسوال، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، میٹ ہنری، انگلینڈ کے جوروٹ، ہیری بروک اور سری لنکا کے کمنڈو مینڈس شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات