38 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، ڈی ایس پی جیل سمیت 23...

ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، ڈی ایس پی جیل سمیت 23 اہلکار معطل



کراچی:

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ضلع ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی جیل سمیت 23 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی سمیت جیل میں تعینات 23 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

معطل کیے جانے والے افسران میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈی ایس پی، ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شامل ہیں۔

آئی جی جیل خانہ کی جانب سے معطل کیے جانے والے دیگر عہدیداروں میں 3 ہیڈ کانسٹیبلز جیل کے علاوہ 18 کانسٹیبلز جیل شامل ہیں۔

معطل ہونے والے اہلکاروں میں نائٹ علمدار، کیچن، گیٹ منشی، گیٹ کیپر، سیکیورٹی وارڈ، جیل کے اندر کے واچ ٹاورز، سیکیورٹی وارڈ، اسپتال بند وارڈ اور دیگر مقامات پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات