33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ


—فائل فوٹو

ادارۂ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں موجود گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزار ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں ملک میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بھینسوں کی کُل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس 1 سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں گھوڑوں کی تعداد میں 1 ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات