29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںمسلح ملزمان کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

مسلح ملزمان کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی


حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، واقعہ کا مقدمہ 1 ماہ بعد 4 نامزد ملزمان سمیت 8 ملزموں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جاتے تو وہاں تعینات ملزم کا ایک رشتے دار انہیں دھمکاتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے بعد میاں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات