34 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیماہواری کا تجربہ کرنے والی وہیل مچھلیاں 40 سال زیادہ جیتی ہیں

ماہواری کا تجربہ کرنے والی وہیل مچھلیاں 40 سال زیادہ جیتی ہیں


کیا آپ جاتنے ہیں کہ کچھ وہیل مچھلیاں، خاص طور پر کِلر وہیلز (Orcas) کو بھی ماہواری کا تجربہ ہوتا ہے۔

کچھ وہیل مچھلیاں، بالخصوص کِلر وہیلز کو ماہواری آتی ہےاور صرف یہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے وہ غیرماہواری والی وہیل مچھلیوں سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔

حیاتیاتی طور پر ماہواری والی وہیل مچھلیاں menopause (ماہواری بند) ہونے کے بعد بھی لمبی عمر پاتی ہیں۔ یہ انسانوں کے علاوہ اُن چند جانوروں میں شامل ہیں جو حیاتیاتی تبدیلی کے باوجود لمبی عمر پاتے ہیں۔

کِلر وہیلز (Orcas) میں تقریباً 30-40 سال کی عمر میں ماہواری بند ہوجاتی ہے جس کے بعد بھی وہ 40 سال مزید زندہ رہ سکتی ہیں۔ بعض مادہ وہیلز 80 سے 90 سال کی عمر تک زندہ رہتی ہیں۔

یہ عمل “گرینڈ مدر تھیوری” کے مطابق ہوتا ہے: گرینڈ مدر تھیوری کہتی ہے کہ بوڑھی مائیں (گرینڈ مدرز) جھنڈ کو رہنمائی دیتی ہیں، خاص طور پر خوراک تلاش کرنے میں۔ ان کا تجربہ جھنڈ کی بقا کے لیے قیمتی ہوتا ہے۔ اس لیے وہ جھنڈ کے لیے سماجی رہنما بن جاتی ہیں اور جھنڈ کی بقا میں مدد کرنے کے سبب خود بھی زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات