28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون مجرم قرار

قرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون مجرم قرار


برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نے لندن میں ترک قونصل خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے ترک نژاد ملعون کو مجرم قرار دے کر اس پر 240 پاؤنڈز کا جرمانہ کر دیا ہے۔

لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں ڈسٹرکٹ جج جان میک گاروا نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہامِت کوسکن کو اس مقدمے میں قصور وار پایا گیا ہے۔

اُنہوں نے ہامِت کوسکن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا قرآن کو نذرِ آتش کرنے کا عمل انتہائی اشتعال انگیز تھا اور بدزبانی بھی کی۔

جج جان میک گاروا نے مزید کہا کہ اس عمل سے بدنظمی پیدا کرنے کی وجہ سے آپ پر 96 پاؤنڈز کے سر چارج کے ساتھ 240 پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

ملعون کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ 2008ء میں منسوخ شدہ توہین مذہب کے قانون کو دوبارہ زندہ کرنے کے مترادف ہے۔

پراسیکیوٹر نے ملعون کے وکیل کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ توہینِ مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوامی بدنظمی کی وجہ سے دائر کیا گیا تھا۔

جس پر جج جان میک گاروا نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ہی اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ 50 سالہ ہامِت کوسکن نے 13 فروری کو لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کی بےحرمتی کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات