29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کو تسلیم کرنے میں 1 مہینہ لگا کہ ہم نے اس...

بھارت کو تسلیم کرنے میں 1 مہینہ لگا کہ ہم نے اس کے طیارے مار گرائے: بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے ان کے طیارے مار گرائے ہیں۔

نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے حصول میں بھی بین الاقوامی برادری کی شمولیت پر انحصار کیا، بات چیت اور سفارت کاری سے ہم کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری اسی طرح کردار ادا کرے تو جنوبی ایشیاء میں دائمی امن قائم ہو سکتا ہے، پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں، لیکن امن تب تک ممکن نہیں جب تک ہم ڈائیلاگ میں شامل نہ ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے انکار پر ظاہر ہے یہ صورتِ حال پائیدار نہیں ہے، اسی لیے ہم بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے، کشمیر کے مسئلے کے حل میں مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کےلیے ہم بین الاقوامی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، پاکستان بات چیت کےلیے تیار ہونے کا کہہ چکا ہے، صرف ایک ملک بھارت ہے جو کہتا ہے کہ وہ بات چیت کےلیے تیار نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت اپنے عوام سے یہ حقیقت کیوں چھپا رہا تھا؟ اس لیے کہ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا، بھارت پاکستان جنگ کس نے جیتی؟ آسان جواب یہ ہے کہ کون اپنے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے؟ کون سا میڈیا اپنے عوام کو گمراہ کر رہا تھا؟ کون سی حکومت تنازع کے دوران اور بعد میں اپنے عوام سے جھوٹ بول رہی تھی؟

بلاول بھٹو زردار ی نے اپیل کی کہ بین الاقوامی برادری آبی تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، دہشت گردی کے موضوع پر مناسب گفتگو میں بھی بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے، سب سے اہم اور ممکنہ کامیابی ڈائیلاگ شروع کرنے پر ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات