33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نے امریکا کی جوہری تجویز مسترد کردی، یورینیم افزودگی جاری رکھنے...

ایران نے امریکا کی جوہری تجویز مسترد کردی، یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا عزم


تصویر بشکریہ رائٹرز

ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی سے متعلق تجویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا، یورینیم افزودگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن لگانے کی تجویز کو واضح طور پر رد کرتے ہوئے اسے ملک کے قومی مفادات کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی آزادی اور خودمختاری اس بات کی متقاضی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں کسی بھی بیرونی طاقت کی منظوری کا محتاج نہ ہو۔

انہوں نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ یورینیم افزودگی ایران کے پُرامن جوہری منصوبے کا کلیدی جزو ہے، جسے دشمن مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مغرور اور بدتمیز امریکی حکام ایران پر پابندیاں لگانے اور جوہری سرگرمیاں بند کروانے کی بات کرتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں جو طے کریں کہ ایران کیا کرے یا نہ کرے؟

خیال رہے کہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات