33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پر غور...

آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پر غور کیا تھا


ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے صاحبزادے پیٹرک شوارزنیگر نے اقربا پروری کے طعنوں سے بچنے کےلیے نام بدلنے پر غور کیا تھا۔

پیٹرک اور آرنلڈ شوارزنیگر نے ایکٹرز آن ایکٹرز 2025ء کے ایڈیشن میں شرکت کی اور ایک دوسرے کے کیریئر، اداکاری اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

آرنلڈ نے 31 سالہ اسٹار پیٹرک شوارزنیگر سے استفسار کیا کہ کیا کبھی تمہیں لگا کہ مشہور خاندانی نام تمہارے لیے رکاوٹ ہے؟

پیٹرک شوارزنیگر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک وقت میں اپنا نام بدلنے پر سنجیدگی سے غور کیا تھا، سوچ یہ تھی کہ اپنے مشہور والد آرنلڈ شوارزنیگر کے نام سے جڑے بوجھ سے بچ سکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فکر تھی کہ اگر کاسٹ ہوا تو لوگ کیا کہیں گے؟ اور پھر لوگوں نے کہا بھی کہ مجھے یہ کردار آپ اور والدہ کی وجہ سے ملا ہے۔

31 سالہ اسٹار اداکار نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سوچا کہ میں کوئی فرضی نام اختیار کرلوں، لیکن مجھے وقت کے ساتھ سمجھ آیا کہ مجھے آپ کے سائے سے نکل کر نہیں بلکہ اپنے انداز میں آگے بڑھنا ہے۔

پیٹرک کو اداکاری کی دنیا میں رکھنے کے بعد مسلسل اپنے والد سے موازنہ جھیلنا پڑا تھا، اس صورتحال پر آرنلڈ نے جواب دیا کہ میں خوش ہوں کہ تم نے اپنا نام نہیں بدلا تو میں تمہاری کامیابی کا کریڈٹ لے سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم نے اپنی صلاحیت ثابت کی، یہی وجہ ہے اقربا پروری کا تصور خود بخود ختم ہوا، تم نے کامیاب اداکاروں میں جگہ بنالی ہے۔

پیٹرک نے 2000ء میں معمولی کرداروں سے اداکاری کا سفر شروع کیا، نو عمری میں انہوں نے کئی فلموں میں معاون کردار نبھائے جبکہ 2018ء میں مڈنائٹ سن میں مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ سال 2025ء میں اس وقت پہنچان ملی جب دی وائٹ لوٹس کے تیسرے سیزن میں کامیابی کے بعد وہ اپنی الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات