25 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںگولڈ مین ارشد ندیم کی وطن واپسی، طلائی تمغہ پاک فوج کے...

گولڈ مین ارشد ندیم کی وطن واپسی، طلائی تمغہ پاک فوج کے نام کردیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیولن تھرور سپر اسٹار ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا۔گولڈ مین نے کوریا سے وطن واپسی پرمیاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئےانگلینڈ کا دورہ ہے، میرا اگلا پلان جو بھی ہوگا مجھے کوچ بتائیں گے، پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوان کو پیغام دیتا ہوں کہ اسٹیڈیم بن رہا ہے میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات