نامور گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی آواز میں خوبصورت گانے ’چن پیچھے‘ کو ریلیز کیا گیا ہے جس کو میوزک لوورز کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میی لوگ دیکھ چکے ہیں، اس گانے کو پاکستان کی تاریخی کامیاب فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میی ٹائٹل سونگ کے طور پر پیش کیا گیا تھا جسے اب ریمیک کرتے ہوئے نامور ہدایت کار و پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عکس بند کیا ہے۔
اس گانے کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاصی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جبکہ گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی زبردست پرفارمنس کا بھی چرچہ کیا جا رہا ہے۔
موسیقی سے وابستہ حلقوں کی جانب سے بھی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کی تحسین کی جا رہی ہے۔
اس گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے، جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں کی تعداد میں میوزک لورز اسے دیکھ رہے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شائقینِ موسیقی کی جانب سے ملنے والی پزیرائی پر میوزک لورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہے۔
نیٹ یوزرز کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہی ہے۔
نامور ہدایت کار بلال لاشاری اس گانے کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جبکہ معروف فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی پروڈیوسر ہیں۔