28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکیا سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو...

کیا سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا؟


— فائل فوٹوز

پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اُنہوں نے بابراعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سلمان علی آغا سے بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ نے بابراعظم کو ان فالو کردیا ہے کیونکہ آپ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو ان فالو کیوں کروں گا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ میری اور بابر کی دوستی 2008ء میں اسکول میں ہوئی تھی اور اس وقت سوشل میڈیا اتنا زیادہ عام نہیں تھا تو یہ صرف لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر اعظم کو ان فالو کیا حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میچ سے پہلے بھی میری بابر سے بات ہوئی اور ہم لوگ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں پر ہنس رہے تھے۔

کپتان سلمان علی آغا کا سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر یہ ردِعمل بنگلادیش کے خلاف پاکستان کے ٹی20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کے بعد آیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات