28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیا جنت مرزا نے حج پر جانے کےلیے پورا جہاز بک کروایا...

کیا جنت مرزا نے حج پر جانے کےلیے پورا جہاز بک کروایا تھا؟


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اور سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور ڈیجیٹل انفلوئنسر جنت مرزا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

 اس بار وجہ اُن کا پُرتعیش حج سفر ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

جنت مرزا اپنے والد، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئیں، روانگی سے قبل اور دورانِ سفر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس میں اپنی حج فلائٹ کی جھلکیاں دکھائیں، جس میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پوری فلائٹ صرف ان کے خاندان کے لیے تھی۔

جنت مرزا نے سعودی ایئرلائن کی فلائٹ میں سفر کیا انہوں نے یہ وضاحت تو نہیں کی کہ جہاز مکمل طور پر بُک کیا گیا تھا یا نہیں، لیکن ویڈیو اور کیپشن نے کئی صارفین کو اس سوچ میں ڈال دیا کہ کیا واقعی وہ اتنے وسائل رکھتی ہیں کہ پورا جہاز کرائے پر لے سکیں؟

کیا جنت مرزا نے حج پر جانے کےلیے پورا جہاز بک کروایا تھا؟

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیا اور اس عمل کو دکھاوا قرار دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا یہ حج ہے یا کوئی شاہانہ سیاحت؟ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اگر واقعی جہاز بُک کرایا ہے تو کچھ غریب حاجیوں کو بھی ساتھ لے جاتے، کسی نے لکھا حج کے دوران دکھاوا اور شان و شوکت کا مظاہرہ سمجھ سے بالاتر ہے، ایک اور صارف نے لکھا ایئرلائن اکثر بزنس کلاس مسافروں کو پہلے سوار کرتی ہے، شاید ویڈیو اُس وقت بنائی گئی ہو۔

جنت مرزا اور ان کے خاندان کی معاشی حیثیت پر بھی سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کئی صارفین نے ان کے آمدنی کے ذرائع کو مشکوک قرار دیا اور کہا کہ کیا ٹک ٹاک سے اتنی کمائی ہو سکتی ہے کہ ایک جہاز کرائے پر لیا جائے؟

کیا جنت مرزا نے حج پر جانے کےلیے پورا جہاز بک کروایا تھا؟

جنت مرزا نے بعد ازاں انسٹاگرام پر کہا کہ وہ آخری مرتبہ خالی فلائٹ COVID-19 کے دنوں میں دیکھ چکی تھیں اور یہ فلائٹ شاید اسی طرح کا اتفاقی موقع تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات