37 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکولمبیا میں ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی

کولمبیا میں ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی


تصویر بشکریہ رائٹرز

 کولمبیا کا مشہور ٹماٹر میلہ گران ٹومیٹینا فیسٹیول رنگ و رونق کے ساتھ واپس لوٹ آیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 یہ فیسٹیول کئی سال تعطل کے بعد دوبارہ منایا گیا ہے، 2020ء اور 2021ء میں یہ ایونٹ کوویڈ-19 وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، بعدازاں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صدارتی انتخابات کی مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ ملتوی ہوتا رہا۔ 

 سوٹا مارچن کی گلیوں میں شرکاء نے ایک دوسرے پر 45 ٹن سے زائد ٹماٹر پھینکے، جس کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ مقامی معیشت میں ٹماٹر کی اہمیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا بھی تھا۔

منتظمین کے مطابق 3 روزہ فیسٹیول کے دوران تقریباً 20 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع ہے، یہ ایونٹ ناصرف کولمبیا بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کےلیے بھی ایک منفرد اور دلچسپ موقع فراہم کرتا ہے۔

اس میلے کی بنیاد اسپین کے شہر بونیول میں ہونے والے لا ٹومیٹینا فیسٹیول سے متاثر ہو کر رکھی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات