38 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی، ایمرجنگ پاکستان، دنیا کا اعتراف

پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی، ایمرجنگ پاکستان، دنیا کا اعتراف



کراچی:

پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی ہے اور دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کا اعتراف کرلیا ہے، جس پر عالمی اور مقامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور قومی نجی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معاشی میدان میں بہتری کا اعتراف کرلیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسی طرح آئی ایف سی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ ہر سال دو ارب ڈالر پاکستان کو دیں گے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی بہتری پر پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی، موڈیز نے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آؤٹ لک مثبت کیا۔

اپسوس کے سروے میں بتایا گیا کہ صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے، پی ڈبلو سی نے کہا کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پی ڈبلیو سی کے مطابق49 فیصد سے بڑھ کر 85 چیف ایگزیکٹوز ملکی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

او آئی سی سی آئی نے بتایا کہ بزنسں کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5 سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگیا ہے، گیلپ سروے میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات