28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان میں دوبارہ سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں: کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان میں دوبارہ سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں: کرکٹ آسٹریلیا


فوٹو بشکریہ رپورٹر

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ آئندہ برس کے ابتداء میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہوگا۔

آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے، ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے، ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنا ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے۔ 2022ء میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ دورہ بہت شاندار رہا تھا، آسٹریلیا ٹیم کا اچھا استقبال ہوا اس طرح کی سیریز مزید ہوتی ہیں تو بہت اچھا ہو گا۔

’بگ بیش لیگ میں پاکستان کے کرکٹرز کیلئے بات چیت جاری ہے‘

سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے اس میں کوئی شک نہیں ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا سے بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے،  سرکردہ کھلاڑیوں کی وجہ سے لیگ، ان کی ٹیمز اور فرنچائزز کے لیے بہت اچھا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، مجھے اُمید ہے کہ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات