نیوزی لینڈ کرکٹ نے سنٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔
محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔
اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔
کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔