37 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی اقدام، سستے اور اوپن سورس روبوٹس متعارف

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی اقدام، سستے اور اوپن سورس روبوٹس متعارف


—اسکرین گریب

معروف مصنوعی ذہانت (AI) پلیٹ فارم ہگنگ فیس Hugging Face نے روبوٹکس کی دنیا میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو نئے اوپن سورس روبوٹس ہوپ جے آر Hope JR اور ریچھی منی Reachy Mini متعارف کروا دیے ہیں۔

 ان روبوٹس کا مقصد روبوٹکس کی ترقی کو شفاف، قابلِ رسائی اور ہر فرد کے لیے ممکن بنانا ہے، تاکہ چند بڑی ٹیک کمپنیاں ہی اس میدان پر اجارہ داری قائم نہ رکھ سکیں۔

ہوپ جے آر Hope JR ایک مکمل جسامت کا انسان نما (Humanoid) روبوٹ ہے جو نا صرف چلنے بلکہ ہاتھوں، بازوؤں اور دیگر اعضا کی آزادانہ حرکت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماڈیولر (Modular) اور ہیک ایبل (Hackable) ڈیزائن کی بدولت یہ روبوٹ تحقیق، تعلیمی تجربات اور انجینئرنگ کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم بن چکا ہے جس کی متوقع قیمت تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

ریچھی منی Reachy Mini ایک ڈیسک ٹاپ سائز روبوٹ ہے جو سر ہلا سکتا ہے، سن سکتا ہے، بول سکتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے مختلف تجربات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ خاص طور پر طلباء، ڈیولپرز اور ہابی اسٹ افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کم لاگت میں روبوٹکس سیکھنا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس کی متوقع قیمت 250 سے 300 امریکی ڈالر ہے۔

ہگنگ فیس کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹس اوپن سورس ہیں تاکہ ہر کوئی انہیں خود اسمبل کرے، سمجھے اور اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کرے، ہم روبوٹس کو صرف بڑی کمپنیوں کے لیے مخصوص نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارا مقصد شفافیت، مساوات اور ترقی کا فروغ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات