بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنالیا ہے۔
عوام کے مجمع سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ اُدھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ کیا اور نریندر مودی نے سرینڈر کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے مودی سے ٹیلی فون پر صرف اتنا کہا نریندر، سرینڈر، جس پر وزیراعظم نے جی حضور کہہ کر ٹرمپ کے اشارے کی تعمیل کردی۔