کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 سے 10 جون تک کھیلی جائے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز 12 سے 15جون تک شیڈولڈ ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم شائے ہوپ کی قیادت میں پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
فروری 2024ء کے بعد جیسن ہولڈر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نکولس پوران کو آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے آرام دے دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کپتان روسٹن چیز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہو جائیں گے۔
روسٹن چیز 13 سے 21 جون تک آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ میں شامل ہوں گے۔
آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں ریان گرفتھ ڈیرن سیمی کی جگہ ذمے داری سنبھالیں گے، ڈیرن سیمی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کیمپ کےلیے بارباڈوس روانہ ہو جائیں گے۔