کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشن کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ ملائشیا میں 15 جون تا 21 جون تک ہوگا ۔ ہیڈ کوچ اولمپئن طاہر زمان نے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ کے بعد صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ ، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف رانا مجاہد علی خاں بھی موجود تھے۔ منتخب کھلاڑیوں میں کپتان عماد بٹ، منیب الرحمن ، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم ، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید شامل ہیں۔ فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ٹیم 8 جون کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ سلیکشن کا رول تبدیل کیا ہے، سلیکشن کمیٹی ٹیلنٹ ہنٹ پر کام کرے گی، ٹیم کے پاس نیشنز کپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔