28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنمیبیا میں شیر نے حملہ کرکے سیاح کو مار ڈالا

نمیبیا میں شیر نے حملہ کرکے سیاح کو مار ڈالا


— فائل فوٹو

نمیبیا میں ایک لگژری ٹینٹڈ لاج میں شیر کے حملے سے 59 سالہ سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص دوسرے سیاحوں کے ساتھ کیمپنگ کر رہا تھا۔

نمیبیا کی وزارت ماحولیات کے ترجمان کے مطابق یہ شخص بیت الخلا استعمال کرنے کےلیے اپنے خیمے سے باہر نکلا ہی تھا کہ شیر نے اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔

نمیبیا کی وزارت ماحولیات کے ترجمان نیشیپنڈا ہامونیالا نے بتایا کہ سیاح بیت الخلا جانے کےلیے اپنے خیمے سے باہر نکلا تھا جب شیر نے اس پر حملہ کیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی سیاح کے خیمے سے باہر نکلتے ہی شیر اس پر جھپٹ پڑا اور جب تک دوسرےسیاح شیر کو بھگانے میں کامیاب ہوئے تب تک سیاح مر چکا تھا۔

نمیبیا پولیس کے ترجمان ایلیفاس کوونگا نے بتایا کہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کے حوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ نمیبیا کے شمال مغرب کے خشک اور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جو صحرائی شیروں کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے۔

اس علاقے میں رہنے والے شیر صحرا کے شدید موسم میں اپنی بقا کے لیے مشہور ہیں اور ان کی تعداد 2023ء کے اعداد و شمار کے مطابق 60 ہے اور ان شیروں کے ایک درجن سے زیادہ بچے بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات