37 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیں اور سابق شوہر اداکار عمران خان دوست نہیں، شاید کسی دن...

میں اور سابق شوہر اداکار عمران خان دوست نہیں، شاید کسی دن بن جائیں: اونتیکا ملک


بالی ووڈ اداکار عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان دوست نہیں ہیں، شاید کسی دن بن جائیں، چاہتی ہوں کہ بیٹی عمارہ کو دونوں والدین تک رسائی حاصل ہو۔

نین دیپ رکشت کو یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں اونتیکا ملک نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے کہ کس طرح انہوں نے اور سابق شوہر عمران خان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بیٹی عمارہ ان کی طلاق کے تلخ پہلوؤں سے کبھی متاثر نہ ہو۔

اداکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد ہم دونوں (عمران خان اور اونتیکا) کے درمیان خوش گوار تعلقات تو ہیں لیکن ہم حقیقت میں دوست نہیں ہیں۔

اونتیکا ملک نے اس بارے میں بات کی ہے کہ وہ کس طرح اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو اپنے دونوں والدین تک رسائی حاصل رہے۔

اونتیکا نے کہا کہ میرے خیال میں اصل علیحدگی تب ہوتی ہے جب ہم یہ کہتے ہیں کہ دیکھو ہم نے اپنی جوانی میں ساتھ رہنے کی اپنی پوری کوشش کی، میں جانتی ہوں کہ ہم دونوں نے اپنی بہترین کوشش کی، اگر الگ رہنے کا مطلب زیادہ خوشی لانا ہے اور یہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں پہلے جیسی مطابقت نہیں رہی تو ایک دن آتا ہے جب اپنے آپ کو منتخب کرنا ٹھیک ہوتا ہے، میں بہت پریشان تھی، مجھے بہت وقت لگا، ہم زیادہ بات نہیں کرتے، مگر ہمارے درمیان تعلقات خوش گوار ہیں، تاہم دوست ایک بہت مضبوط لفظ ہے، جو ہم نہیں ہیں، شاید کسی دن بن جائیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں عمران اور میں ہم دونوں ہمیشہ سے جانتے تھے کہ جب بات بیٹی عمارہ کی آئے گی تو ہم اپنی بہترین کوشش کریں گے، ہم اس معاملے پر متفق تھے کہ اسے ہمیشہ ہم دونوں والدین تک رسائی حاصل رہے اور وہ ہم دونوں کے ساتھ برابر کا وقت گزارتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اس لحاظ سے وہ جانتی ہے کہ اس نے کسی کو نہیں کھویا، سب اب بھی وہی ہیں، ہم نے شعوری طور پر اس بات کا خیال رکھا کہ اسے ان باتوں کا علم نہ ہو جو میرے اور عمران کے درمیان طلاق یا وکلاء کے حوالے سے چل رہی تھیں تاکہ وہ ان سے متاثر نہ ہو، ہم اس بات پر متفق تھے کہ اسے یہ معلوم ہو کہ اسے پیار کیا جاتا ہے، اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور وہ اپنے خاندان میں کسی کو کھو نہیں رہی ہے، وہ جانتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے اس کی ذمے دار نہیں ہے، وہ اس کا کوئی الزام یا شرمندگی اپنے اوپر نہیں لیتی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور اونتیکا ملک بچپن کے دوست تھے، اس جوڑے نے 2011ء میں شادی کی تھی۔

عمران اور اونتیکا کی بیٹی عمارہ ملک خان 9 جون 2014ء کو پیدا ہوئیں، 2019ء میں ان دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں، اطلاعات کے مطابق عمران آج کل لیکھا واشنگٹن کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

عمران خان ایک دہائی کے بعد اداکاری میں واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہیں، وہ بھومی پیڈنیکر کے ساتھ ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات