28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمعروف امریکی اداکار جوناتھن جوس قتل

معروف امریکی اداکار جوناتھن جوس قتل


—فائل فوٹو

مشہور اینی میٹڈ سیریز کنگ آف دی ہل میں جان ریڈکورن کا کردار نبھانے والے امریکی اداکار جوناتھن جوس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد موقع پر پہنچنے پر جوناتھن جوس کو شدید زخمی حالت میں پایا، انہیں فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، مگر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 56 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایک ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا، پولیس رپورٹ کے مطابق جوس کی موت متعدد گولیاں لگنے سے واقع ہوئی۔

سان انتونیو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال ایسی کوئی شہادت موجود نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ واقعہ ہم جنس پرستی کی بنیاد پر کیا گیا، تاہم اگر مستقبل میں کوئی نیا ثبوت سامنے آتا ہے تو ملزم کے خلاف مزید دفعات عائد کی جائیں گی۔

جوناتھن جوس نے ٹی وی کیریئر کا آغاز Walker, Texas Ranger سے کیا، انہیں سب سے زیادہ شہرت اینی میٹڈ سیریز کنگ آف دی ہل میں جان ریڈکورن کی آواز دینے سے ملی، جس کا نیا سیزن رواں سال متوقع ہے۔

جوناتھن ایک باصلاحیت موسیقار بھی تھے اور The Red Corn Band کے روحِ رواں تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات