34 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمعاشرہ مین ڈومینیٹڈ ہے، خودمختار خواتین کو ناپسند کیا جاتا ہے: مریم...

معاشرہ مین ڈومینیٹڈ ہے، خودمختار خواتین کو ناپسند کیا جاتا ہے: مریم نفیس


—فائل فوٹو

مریم نفیس نے پاکستانی معاشرے میں خودمختار خواتین کے ساتھ رویے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگ شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کے کردار پر سوال اٹھاتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرے میں خودمختار خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر کھل کر بات کی۔

مریم نفیس نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ مین ڈومینیٹڈ ہے، جہاں خودمختار خواتین کو ناپسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی عورت خودمختار ہو یا کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرے تو لوگوں کو یہ پسند نہیں آتا، وہ انہیں خطرہ محسوس کرتے ہیں مرد چاہے وہ کتنے ہی جدید خیالات کے حامل کیوں نہ ہوں۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ اگر کوئی ہمارے سیٹ پر آ کر دیکھے تو وہاں کے لوگ عام نمازی، محنتی اور سادہ ہوتے ہیں، ہم صرف اپنا کام کرتے ہیں، لیکن معاشرے میں ہمیں مختلف سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگ ٹی وی پر آنے والی خواتین کو فوراً جج کرتے ہیں، جیسے ہمیں گھروں میں رہ کر صرف کھانا پکانا چاہیے، جبکہ خواتین کا کام کرنا اور اپنی رائے رکھنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

مریم نفیس کی ان باتوں کو سوشل میڈیا پر خواتین صارفین نے سراہا اور کہا کہ ان جیسے فنکاروں کی باتیں نہ صرف حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کی رہنمائی کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات