28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا


— فائل فوٹو

پیرس کے ایک عجائب گھر سے صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 خواتین اور 1 مرد سیاحوں کا روپ دھار کر گریون میوزیم میں داخل ہونے کے بعد کپڑے بدل کر مینٹیننس والوں کا روپ دھار لیا، پھر 40 ہزار یورو مالیت کا مومی مجسمہ چرا کر ہنگامی راستے سے باہر نکل گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کا مجسمہ گرین پیس کے کارکنوں نے احتجاجاً چرا لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میوزیم ترجمان کے مطابق گرین پیس کے کارکنان نے فون کال کرکے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجسمے کو نقصان پہنچائے بغیر واپس کر دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین پیس کے کارکنوں نے یوکرین پر حملے کے بعد فرانس اور روس کے درمیان گیس، کیمیائی کھاد اور جوہری شعبوں میں اقتصادی تعلقات کے خلاف احتجاج میں مومی مجسمے کو چرا کر روسی سفارت خانے کے سامنے چند منٹ کے لیے رکھ دیا۔

کارکنوں نے مومی مجسمے پر روس کا جھنڈا لہرایا، جبکہ ایک شخص نے پیلے رنگ کے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس پر ’کاروبار ہی کاروبار‘ کا نعرہ لکھا تھا۔ کارکنوں نے احتجاجاً جعلی نوٹ بھی اُڑائے۔

گرین پیس فرانس کے سربراہ جین فرانکوئس جولیارڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے، فرانس دوہرا کھیل کھیل رہا ہے۔ ایمانویل میکرون ایک جانب یوکرین کی حمایت کرتے ہیں لیکن فرانسیسی کمپنیوں کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میکرون کو ان کی ایک خاص ذمہ داری کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر کو روس کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرنے والے یورپی رہنماؤں میں پہل کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2022 میں روس نے یوکرین پر حملہ کیا، اس وقت سے فرانس نے بڑھ چڑھ کر یوکرین کی حمایت کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات