28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعلی ظفر نے اسلام مخالف تبصرے پر امریکی مصننف کو آئینہ دکھا...

علی ظفر نے اسلام مخالف تبصرے پر امریکی مصننف کو آئینہ دکھا دیا


— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اسلام مخالف تبصرہ کرنے پر امریکی مصنف چارلی کرک کو آئینہ دکھا دیا۔

چارلی کرک نامی ایک امریکی مصننف و سیاسی کارکن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسلام مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتا۔

علی ظفر نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ لڑائی کبھی بھی اسلام بمقابلہ مغرب نہیں تھی بلکہ یہ حق و باطل کی لڑائی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے لکھا کہ جب یورپ میں ایک تاریک دور تھا تو اسلام نے دنیا کو الجبرا، طب، فلسفہ اور شاعری دی جس کے بعد آج بھی لاکھوں مسلمان مغرب میں ڈاکٹروں، سائنسدانوں، فنکاروں اور عام شہریوں کے طور پر رہائش پذیر ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں مدد کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ دبئی اور ابھرتے ہوئے سعودی عرب جیسے شہر ثابت کرتے ہیں کہ پُرامن بقائے باہمی صرف ممکن ہی نہیں ہے بلکہ اس پر پہلے ہی عمل درآمد ہو رہا ہے، پرانا بیانیہ پرانا ہے، یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

علی ظفر کے اس جواب پراپنا ردِعمل دیتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑتی خبروں کے اسکرین شاٹس شئیر کیے تو اُنہوں نے اسے بھی کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں آپ کو دہشت گردی کو دوسرے مذاہب سے جوڑنے والی خبروں کی اس سے دوگنی تعداد دکھا سکتا ہوں۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بس یہ صرف ایک مدت ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے لکھا کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا برانڈنگ ہے اور یہ مارکٹینگ جان بوجھ کر کی جا رہی ہے تاکہ جس طرح ایپل کمپنی کے بارے میں سنتے ہی آپ جدت کے بارے میں سوچتے ہیں بالکل اسی طرح اسلام کے بارے میں مارکیٹنگ کی جا رہی کہ آپ اسلام کے بارے میں سنتے ہی دہشت زدہ ہو جائیں۔

علی ظفر نے لکھا کہ یہ سب سچ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ایک پروپیگنڈا ہے، اس لیے اس پروپیگنڈا کو پڑھنے کے بجائے اسلام کی تاریخ کو پڑھیں، اسکول میں آپ کے نمبر اچھے آئیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات