28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںطلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے: رانا...

طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے: رانا ثناء اللّٰہ


وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ طلباء کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے بچوں میں کھیلوں کی کٹس اور آلات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس قومی اتھلیٹکس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے لیے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولتیں دے دی گئی ہیں، طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ مل کر طلباء کے لیے پروگرام لائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات